یوم پاکستان کےموقع پرپریڈ،مسلح افواج کےاہلکاروں کا وطن کیلئےپیغام

کیپشن: یوم پاکستان کےموقع پرپریڈ,مسلح افواج کےاہلکاروں کا وطن کیلئےپیغام

پبلک نیوز:مسلح افواج کے اہلکاروں نے وطن کیلئےمحبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم ڈٹ کے کھڑے ہیں پاکستان کی خاطر  اس وردی کا حق ادا کرنے کے لیے اگر جان بھی جائے تو کوئی پرواہ نہیں،کوئی بھی مشکل ہو یا کوئی بھی دشمن ہو ہمارے ارادوں سے زیادہ مضبوط نہیں۔

 یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ،مسلح افواج کے اہلکاروں نے وطن کیلئےمحبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے پاک وطن اے پاک زمین کوئی تجھ سا نہیں،اے پاک وطن ہم نے تیری حفاظت کا عہد کیا ہے،یہ وہ ہوا ہے جس کی ہر سانس آزاد ہے،پاک وطن کے لیے ہر اڑان ہے اور اس کے لیے حاضر اپنی جان ہے۔

مسلح افواج کے اہلکاروں نے مزید کہا کہ ہم محافظ ہیں اس کے پانیوں کے اور اس کی ہر بوند آب شفا ہے،کوئی بھی سمندر یا کوئی بھی لہر ہم ڈٹ کے کھڑے ہیں پاکستان کی خاطر  اس وردی کا حق ادا کرنے کے لیے اگر جان بھی جائے تو کوئی پرواہ نہیں،کوئی بھی مشکل ہو یا کوئی بھی دشمن ہو ہمارے ارادوں سے زیادہ مضبوط نہیں۔ہم سب کے دل کی ایک ہی آواز پاکستان زندہ باد۔