یوم پاکستان کےحوالےسےپریڈ گراؤنڈ کو سجانےکےخوبصورت مناظر

کیپشن: یوم پاکستان کےحوالےسےپریڈ گراؤنڈ کو سجانےکےخوبصورت مناظر

پبلک نیوز: یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ کو سجانے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم نے 23 مارچ کے پروگرام  کو کور کیا ہے،ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی بہت بڑی تصاویر لگائی ہیں،ہماری پوری ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ کو سجانے والے افراد نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاکستان اور غیر ملکی طرز کا بہت بڑا پروگرام ہے جو ہم نے کور کیا ہے،ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم نے 23 مارچ کے پروگرام  کو کور کیا ہے۔ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی بہت بڑی تصاویر لگائی ہیں۔

پریڈ گراؤنڈ کو سجانے والے افراد نے کہا ہے کہ ہماری پوری ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے،قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پورٹریٹ لگاتے وقت لوگوں کے اندر ایک جذبہ تھا کہ یہ ہمارے محسن ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا،یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ہم اسی ملک کی وجہ سے آج قائم ہیں۔