عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےعدالت سے معافی مانگ لی

عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےعدالت سے معافی مانگ لی
کیپشن: عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےعدالت سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر سماعت میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے،جس پرسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی ۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 مارچ کو درخواست گزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا جبکہ شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فردوس شمیم نقوی کی بھی ملاقات کرانے کا حکم جاری کیا۔