فیصل آباد: خاتون کے ہاں4 بچوں کی پیدائش،3 دم توڑ گئے

فیصل آباد: خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
کیپشن: Faisalabad: A woman gave birth to 4 children at the same time

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم ان میں 3 بچے اسپتال میں دم توڑگئے ہیں جبکہ ایک بچے کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کا سانس پورا نہ آنے کی وجہ سے انہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں تین بچے دم توڑ چکے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا  جبکہ تمام بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ  ایک بچے کی جان بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

خاتون کی شناخت ماریہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جھنگ روڈ کے علاقے لیاقت آباد کی رہائشی ہے۔