سال 2024کا پہلاسورج گرہن کب لگےگا؟تاریخ سامنے آگئی

سال 2024کا پہلاسورج گرہن کب لگےگا؟تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: سال 2024کا پہلاسورج گرہن کب لگےگا؟تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ 8 اپریل کو ہوگا۔

 تفصیلا ت کے مطابق میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، میسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔

سورج گرہن کے دوران امریکا کی بیشتر ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا، اس حوالے سے سینکڑوں سکولوں میں پہلے ہی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، اسی طرح ٹینیسی اور مشی گن کے کچھ حصے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے، گرہن کا کُل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا۔

سورج گرہن برصغیر پاکستان و بھارت میں نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا، 50 سال قبل مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا، اب لوگ اس سال اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

سورج گرہن کیسے ہوتا ہے؟
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو پھر تھوڑی دیر کیلئے اندھیرا چھا جاتا ہے، تاہم اگر چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے اور سورج کو مکمل طور پر ایک دائرے میں ڈھانپ لے تو مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔

اس عمل کی وجہ سے سورج کی کرنیں زمین تک نہیں پہنچ سکتیں، جس کے باعث بعض علاقوں میں مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے اور یہ سورج گرہن کہلاتا ہے۔