اگرسائفر تھا ہی نہیں تو سزا کس بات کی،علی امین گنڈاپورکاسخت ردعمل

کیپشن: اگرسائفر تھا ہی نہیں تو سزا کس بات کی،علی امین گنڈاپورکاسخت ردعمل

پبلک نیوز: ڈونلڈ لو کے بیان پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر سائفر تھا ہی نہیں تو سزا کس بات کی اور اگر تھا تو پھر سازش تھی۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سائفر آنے کی تصدیق اس وقت کے سفیر نے بھی کی، مداخلت تھی یا سازش غیرت مند پاکستانی ہونے کے ناطے برداشت نہیں،ڈونلڈ لونے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس پرسزا ہوئی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اگر سائفر تھا نہیں تو پھر بانی پی ٹی آئی کو غلط سزا ہوئی،ہم نے کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا ہے،وفاقی حکومت نے ہمارے پیسے دینے ہیں جو ہمارا حق ہے، مینڈیٹ چوری ہوا ہے ،حکومت غیر آئنی ہے، فارم 45 اور 47 تبدیل کیے گئے ،حکومت کو نہیں مانتے، چوری کے مینڈیٹ والی حکومت کیا ڈلیور کرے گی۔