آئی ایم ایف کا پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانےکامطالبہ

آئی ایم ایف کا پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانےکامطالبہ
کیپشن: آئی ایم ایف کا پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانےکامطالبہ

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

 تفصیلات کے  مطابق آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، پٹرول سمیت تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول پر 60 روپے لیوی کے ساتھ سیلز ٹیکس بھی لگائے، سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔

بجلی مہنگی

دوسری جانب آئی ایم ایف کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت اگلے ماہ 2 اپریل کو ہو گی۔