ویڈیو: مختصرترین وقت میں میٹر چوری کا ریکارڈ قائم 

(ویب ڈیسک )  تھانہ کھنہ کے علاقہ میں  مختصر ترین وقت میں   میٹر چوری کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زیارت سٹاپ پر بیس منٹ میں سوئی گیس کے تیس میٹر چوری ہوگئے،تھانہ کھنہ کے علاقہ میں اکیلا چور ہاتھ کی صفائی دکھا گیا ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی،  فوٹیج میں چور کو انتہائی مہارت سے سوئی گیس کا میٹر کھولتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ نامعلوم چور سوئی گیس کے میٹر تھیلے میں ڈال کر فرار ہوگیا۔

شہری بھی چور کی اس قدر تیزی پر ششدر رہ گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو تلاش کر لیا جا ئے گا۔