ہولی تہوار: سندھ حکومت کا ہندو برادری  کیلئے  25 مارچ کو تعطیل کا اعلان

ہولی تہوار: سندھ حکومت کا ہندو برادری  کیلئے  25 مارچ کو تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک ) ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   سندھ حکومت  نے  ہندو برادری کے لیے ہولی کے موقع پر 25 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت نے   نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق 25 مارچ کو ہندو برادری کے لیے صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل   سندھ حکومت نے ہندو مذہبی تہوار ہولی پر ہندوبرادری کے ملازمین کو تنخواہ اور پینشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا کہ  رواں ماہ کی تنخواہ  یکم اپریل کے بجائے 22 مارچ کو ہند وسرکاری ملازمین کو  دے دی جائے گی۔

گزشتہ روز  وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر 25مارچ کوتعطیل کا اعلان کیا تھا۔