عمران خان کیسے رہا ہوسکتے ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو گرین سگنل دیدیا

عمران خان کیسے رہا ہوسکتے ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو گرین سگنل دیدیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام بانی تحریک انصاف کی رہائی کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔

رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ممکن ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ  کا تفصیلی انٹرویو پروگرام جرگہ میں آج رات 10 بج کر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رانا ثنا اللہ  کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔

Watch Live Public News