صدر اور وزیراعظم کا شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر اور وزیراعظم کا شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کیپشن: صدر اور وزیراعظم کا شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے اور دُکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔

Watch Live Public News