حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا: وزیر خزانہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا: وزیر خزانہ
کیپشن: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا: وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 69 ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ اجلاس ہوتے ہیں اور پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی سپلائی برقرار رکھی جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، تاہم وسائل لامحدود نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے بھی واضح کیا ہے کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ اپریل تک سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہو جائے گی اور توانائی کی بچت اور ڈیمانڈ مینجمنٹ کے اقدامات پر غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹارگٹڈ ریلیف فراہم کرے گی تاکہ ہدف صرف مستحق طبقے کو حاصل ہو اور ملک کو بحران سے نکالا جا سکے۔

Watch Live Public News