چینی ویکسین لگوانے والے حج پر جا سکیں گے؟

چینی ویکسین لگوانے والے حج پر جا سکیں گے؟
اسلام آباد (پبلک نیوز) سعودی حکومت کی عازمین حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کی شرط، پاکستانی وزارت خارجہ کا سعودی حکومت سے رابطہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کر دی۔ پاکستان نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دے دیا ہے۔ پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے۔ سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے۔ ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔ چینی ویکسینیشن کو تسلیم کیا جائے۔ پاکستان نے معاملہ سعودی حکومت کے سامنے رکھ دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔