وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے ملاقات کی جس میں لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عون چودھری نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے ایوینیو ون میں ماڈل سینٹرل پارک قائم کر کے لاہور ری ویمپنگ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر لاہور کی کوئی سڑک خراب اور گلی ٹوٹی نہیں رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور میں 100 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کی گئی ہے، لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔ 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا اور فیصل آباد اور راولپنڈی میں وویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دیدی۔
مریم نواز نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کی پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کےممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جیلوں کی سائبر سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت کردی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Watch Live Public News