رؤف حسن حملہ: ان حملہ آوروں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا، نامورخواجہ سراؤں  کا پولیس کو بیان

رؤف حسن حملہ: ان حملہ آوروں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا، نامورخواجہ سراؤں  کا پولیس کو بیان

(ویب ڈیسک ) رؤف حسن پر حملہ  کیس میں اسلام آباد پولیس نے نامور خواجہ سراؤں  سے تفتیش کی اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان خواجہ سراؤں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات پر خواجہ سراؤں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

اسلام آباد پولیس تاحال خواجہ سراؤں کی شناخت کرنے میں ناکام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ   اسلام آباد پولیس نے جڑواں شہروں میں نامور خواجہ سراؤں سے بھی تفتیش کی ہے۔ جڑواں شہروں کے خواجہ سراؤں نے حملہ آوروں کی شناخت سے معذرت کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ خواجہ سراؤں نے بیان میں کہا کہ  ان خواجہ سراوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

اسلام آباد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی کوئی شناخت نہ کر سکی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس واقع کی تحقیقات کے لئے 5 ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں، ٹیمیں مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News