خواجہ سراوں کا حملہ، رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو بڑا مشورہ دیدیا

خواجہ سراوں کا حملہ، رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو بڑا مشورہ دیدیا
کیپشن: rana sanaullah's statement
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا وہ روف حسن پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کو خواجہ سراوں سے صلح کرلینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ترجمان پی ٹی آئی روف حسن کے ساتھ جو واقعہ ہوا انتہائی افسوس ناک ہے، ایسا واقعہ کے خلاف نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن بات اب یہ ہے کہ ایک معاملہ ہوگیا اور اس پر ایف آئی آر بقول پی ٹی آئی کے انہوں نے خود ہی درج کرلی ہے تو  کوئی امرمعانی نہیں ہے روف حسن خود  اپنا بیان لکھ کر دے دیں تو وہی ایف آئی آر کا درج اختیار کرجائے گی۔

رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ صرف اس واقعہ پر یس کانفرنس کرنا نہ کسی کو نامزد کرنا اور نہ کسی کے خلاف مدعی بننا اور بات کوئی اس طرح سے گھومنا کہ اُس کے اشارے کہیں اور جاتے ہوں تو یہ مناسب نہیں ہے۔

خواجہ سراوں کی جانب سے حملے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے وہ پرامن کمیونٹی ہے ، آج تک میں نے نہیں سنا کسی خواجہ سرا، بلکہ اُن کے ساتھ تو ہمیشہ ظلم ہوا انہیں مارا گیا ہے، اب نوبت اگرخواجہ سراوں تک آگئی ہے تو پھر پی ٹی آئی کو اُن سے صلح کر لینی چاہیے اور یہ بات بیٹھ کرطے کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News