ویب ڈیسک: بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کےسربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا سخت ردعمل آگیا۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی۔شواہد سے واضح ہےکہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نےمودی سرکار کے کہنے پر کیا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے۔جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔