ترقیاتی فنڈز کم، دفاعی بجٹ بڑھانے کی ضرورت ہے: فیصل واوڈا

ترقیاتی فنڈز کم، دفاعی بجٹ بڑھانے کی ضرورت ہے: فیصل واوڈا
کیپشن: ترقیاتی فنڈز کم، دفاعی بجٹ بڑھانے کی ضرورت ہے: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کم کر کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں اپنے وسائل کا رخ دفاع کی جانب موڑنا ہوگا، چاہے اس کے لیے پیٹ کاٹنا پڑے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے لاحق خطرات کے مقابلے کیلئے مؤثر حکمت عملی اور سنجیدہ سرمایہ کاری کی فوری ضرورت ہے۔

"افواج پاکستان کی تنخواہیں دوگنی کی جائیں"

واوڈا نے تجویز دی کہ مسلح افواج کی تنخواہوں میں دو گنا اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کم وسائل میں بھی ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور بھارت کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تصادم کیلئے مکمل تیاری ضروری ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ’’ترقی تبھی ممکن ہے جب بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ قوم متحد ہے اور ہمیں اب بجٹ کو دو سے تین گنا تک بڑھانے کی حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔

اپنے خطاب میں فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کے لیے حکومت کو دل بڑا کر کے اپوزیشن سے اختلافات ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر اپوزیشن کا ساتھ شامل کیے بغیر کوئی بڑی پیشرفت ممکن نہیں۔

Watch Live Public News