پاکستان میں عیدالاضحٰی کب ہوگی؟ سپارکو کی بڑی پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحٰی کب ہوگی؟ سپارکو کی بڑی پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کی جانب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج   29 مئی 2025 کو متوقع ہے جبکہ عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کاامکان ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2منٹ پرہوگی جب کہ 27 مئی کوچاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعد 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمن رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا ۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ۔

Watch Live Public News