عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی   عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ لاہور پولیس کی تفتیشی  ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچیں تھی۔ 

تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں ۔اس کے علاوہ  پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں ۔تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا نو مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔

لاہور پولیس تین روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج نومئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔

Watch Live Public News