اسٹیٹ بینک کے پروگرام سے ماہانہ 80 ہزار کمائیں، نوجوان کیلئےسنہری موقع

اسٹیٹ بینک کے پروگرام سے ماہانہ 80 ہزار کمائیں، نوجوان کیلئےسنہری موقع

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان ذیلی ادارے پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے اپنے لیڈرشپ انڈکشن پروگرام کے تیسرے بیچ کا اعلان کر دیا ہے، اس پروگرام کے ذریعے حالیہ گریجویٹس کو مینجمنٹ یا انجینئرنگ ٹرینی کے طور پر ادارے میں شمولیت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

 یہ پروگرام نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 2 جون 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے لئے تعلیمی قابلیت کم از کم 16 سالہ ہو، عمر کی حد، عام امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 26 سال جبکہ سابقہ فاٹا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے 3 سال کی نرمی دی جائے گی۔

 غیر مینجمنٹ ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 50 سال مقرر ہے۔

مینجمنٹ ٹرینیز

گریجویٹس ، بزنس ایڈمنسٹریشن،پبلک ایڈمنسٹریشن،سوشیالوجی/سوشل سائنسز،اکنامکس،کامرس،فنانس،اکاؤنٹنگ،انفارمیشن سسٹمز و ٹیکنالوجی،ریاضی،ہیومن ریسورس کے شعبہ جات میں  درخواست دینے کے اہل ہیں۔ 

 ٹرینی انجینئرز

درج ذیل پی ای سی سے تسلیم شدہ شعبہ جات سے فارغ التحصیل امیدوار اہل ہیں،

مکینیکل،سول،کیمیکل،الیکٹریکل،الیکٹرانکس،میکاٹرونکس،انڈسٹریل و مینوفیکچرنگ،کیمسٹری،پروڈکٹ ڈیزائن،فائن آرٹس (پینٹنگ، پرنٹ میکنگ، ملٹی میڈیا)

تربیتی وظیفہ: 40ہزار روپے ماہانہ

تربیت کے بعد تنخواہ: 80ہزار روپے ماہانہ (مزید فوائد بطور اسسٹنٹ مینیجر)

مساوی مواقع:ادارہ خواتین، اقلیتوں، معذور افراد اور خواجہ سرا افراد کو درخواست دینے کی بھرپور ترغیب دیتا ہے، مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں، اپلائی کی آخری تاریخ 2 جون 2025 ہے۔ 

Watch Live Public News