امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کی کال آئی کہا بھارت جنگ بند کرنا چاہتا ہے: اسحاق ڈار

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کی کال آئی کہا بھارت جنگ بند کرنا چاہتا ہے: اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، دنیا کی سب سے زیادہ وقت جاری رہنے والی ڈاگ فائٹ ہوئی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح عطا کی، آج پوری دنیا پاکستان کو مان گئی ہے۔

 نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن قوم ہیں اور خطے میں ہماری امن کے لیے کوششیں سب کے سامنے ہیں،اگر جوہری طاقت نہ ہوتے تو پاکستان کے لیے حالات مشکل تھے، جب بھارتی شہریوں کے ویزے کینسل کیے تو سکھوں کے نہیں کیے۔

بھارت نے پاکستان پر تین میزائل داغے اور 80 ڈرون پاکستان میں آئے،بھارت دنیا کو یہ یقین نہیں دلاسکا کہ پاکستان نے یہ جارحیت کی بلکہ پوری دنیا نے بھارت کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا،آپر یشن بنیان مرصوص صبح آٹھ بجے ختم کیا تو امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کی کال آئی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیکرٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ بھارت جنگ بند کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے پوری دنیا میں یک جہتی کا مظاہرہ کیا،دنیا کی 24 ویں معیشت سے بد قسمتی سے 47 ویں معیشت پر چلے گئے، ہمیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کرنا ہے، چند سالوں سے افغانستان کے ساتھ سرد مہری تھی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے،پاک بھارت کشید گی کے دوران سب سے پہلی کال ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آئی۔

Watch Live Public News