آزاد کشمیر ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘کا شاندار انعقاد

 آزاد کشمیر ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘کا شاندار انعقاد

ویب ڈیسک: باغ، آزاد کشمیر ’’ پاکستان زندہ باد ریلی‘‘کا شاندار انعقاد،  آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام باغ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں ریلی،  ریلی حیدری چوک سے شروع ہو کر پریس کلب باغ پر اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی کی قیادت غلام محمد صفی نے کی، عوامی اجتماع کی میزبانی پرویز احمد شاہ نے کی،  شرکاء کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، “بنیان مرصوص” آپریشن کو شہداء کے نام منسوب کیا گیا۔ 

 مقررین کا قابض بھارت کے مظالم کی شدید مذمت، کشمیری عوام کے حق میں پاکستان کی حمایت کو سراہا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے 5 فروری کے عزم کا اعادہ، کشمیر کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے

سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت؛ مہمانان میں محمود احمد ساغر، سید منظور شاہ، راجہ خادم حسین شامل،  ریفیوجی نمائندگان اور مقامی کوآرڈینیٹرز کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

Watch Live Public News