ویب ڈیسک: یورپی یونین نے نئے پناہ گزین اور مائیگریشن کے معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مہاجرین کے نظام کو تیز، منظم اور مؤثر بنانا ہے۔ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق، یہ معاہدہ جون 2026 سے تمام رکن ممالک میں نافذ ہوگا۔
نئے فریم ورک کے تحت یورپی سرحدوں پر داخلے کی سخت جانچ پڑتال لازمی ہوگی، اور پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیز کیے جائیں گے، تاکہ غیرقانونی طور پر رہنے والے افراد کی شناخت اور کارروائی جلد ممکن ہو سکے۔
معاہدے کا ایک اہم حصہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیر یورپی شہریوں کی ملک بدری کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا واپسی فریم ورک اور یورپی یونین کی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو افراد قانونی طریقہ اختیار نہیں کرتے، انہیں تیزی سے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔