برطانوی ریڈیو اسٹیشن نے غلطی سے شاہ چارلس سوم کی موت کی خبر نشر کردی

برطانوی ریڈیو اسٹیشن نے غلطی سے شاہ چارلس سوم کی موت کی خبر نشر کردی
کیپشن: برطانوی ریڈیو اسٹیشن نے غلطی سے شاہ چارلس سوم کی موت کی خبر نشر کردی

ویب ڈیسک: معروف برطانوی ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو کیرولائن‘ نے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث غلطی سے برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم کی موت کا اعلان نشر ہونے پر شاہی خاندان اور عوام سے معذرت کر لی۔

ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اسٹوڈیو کے کمپیوٹر سسٹم میں اچانک پیدا ہونے والی خرابی کے سبب پیش آیا۔

بیان کے مطابق تکنیکی مسئلے کی وجہ سے بادشاہ کی وفات سے متعلق ہنگامی نشریاتی پروٹوکول خودکار طور پر فعال ہوگیا، جس کے نتیجے میں غلط اعلان نشر ہوا۔

ریڈیو انتظامیہ نے بتایا کہ خرابی کے بعد نشریات کچھ دیر کے لیے معطل بھی رہیں، جس سے عملے کو فوری طور پر مسئلے کا علم ہوا۔ بعد ازاں سسٹم بحال ہونے پر غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے باقاعدہ معذرت جاری کی گئی۔

ریڈیو کیرولائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شاہ چارلس سوم، شاہی خاندان اور اپنے سامعین سے اس غلطی اور اس سے پیدا ہونے والی پریشانی پر دلی معذرت خواہ ہیں۔

Watch Live Public News