سربراہ پاک فضائیہ کی سربراہ ترک فضائیہ ،وزیر دفاع سے ملاقاتیں ، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 

سربراہ پاک فضائیہ کی سربراہ ترک فضائیہ ،وزیر دفاع سے ملاقاتیں ، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 

(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نےترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا جمال قادی اوغلو سے اہم ملاقات کی،پاک ترک دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ نے پاکستانی معاونت سے ترک پائلٹس کی تربیت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف کی ترک وزیر دفاع یاسر گولر سے ملاقات ہوئی۔جس میں دفاع، ایرو اسپیس اور تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ائیر چیف کی بائیکار ٹیکنالوجیز کے سی ٹی او سلجوق بیرقدار سے ملاقات کی۔ڈرون ٹیکنالوجی، بغیر پائلٹ فضائی نظام اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز پر گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News