(ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان ہی ثالث ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران جارہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سویڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ایران سے معاہدہ طے پاجائے گا۔ امریکا ایران بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ہے۔ امریکا سے معاہدے کیلئے ایران کو فیصلہ کرنا ہے۔
مارکو روبیو نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران جارہے ہیں اور وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے پر کام کررہے ہیں اور ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔ ایران کو ٹولنگ سے روکنے کیلئے ضروری عالمی اتفاق رائے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ ایران کو ٹول ٹیکس نظام سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ پلیٹ فارم کا بھی استعمال کررہے ہیں۔
مارکوروبیو نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز کے مسئلے کو حل کریں گے۔