مفرور کی تقریر عدلیہ کی توہین کے سوائے کچھ نہیں، فواد

مفرور کی تقریر عدلیہ کی توہین کے سوائے کچھ نہیں، فواد
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا کہہ انہیں غیر جانبدار رہنا چاہیے، اسی صورت وہ معاون کردار ادا کر سکتے ہیں. https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1462356096639807490?s=20 ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور شخص کی تقریر سے ہو رہا ہے جو ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہوگا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے لہذا میں نے شرکت سے معذرت کرلی۔

Watch Live Public News