اسٹیٹ بینک نے 2022 میں مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک جانے کا اشارہ دیدیا

اسٹیٹ بینک نے 2022 میں مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک جانے کا اشارہ دیدیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے ہدف اور پیش گوئی پر وضاحت جاری کردی، کہا کہ دیگر ملکوں کی مہنگائی کےاہداف سے موازنہ درست نہیں، اسٹیٹ بینک مہنگائی کاہدف حکومت مقررکرتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کا دیگر ملکوں کے مہنگائی کے اہداف سے موازنہ کیا جارہا ہے یہ درست نہیں اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی پیش گوئی رواں مالی سال کے تخمینوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا مہنگائی کا ہدف حکومت مقرر کرتی ہے اور وہ 5-7 فیصد ہے۔ اسٹیٹ بینک کو یہ ہدف وسط مدت میں حاصل کرنا ہوگا۔ زرعی پالیسی یعنی اگلے 18-24 مہینوں کے دوران حکومت مہنگائی کے اہداف کے حصول سے منسلک ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔