ابصار عالم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا: عامر لیاقت

ابصار عالم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا: عامر لیاقت
ویب‌ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا نشانہ صرف ایک نجی ٹی وی تھا جہاں میں پروگرام کرتا تھا. اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عامر لیاقت حسین نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ دیر ہوتی ہے تو آدمی آتا نہیں بلکہ اسے لایا جاتا ہے، آج بھی میں لایا گیا ہوں، لانے والے بہت اچھے اور سنجیدہ لوگ ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی کے اقتدار سے جانے کے بعد اس کے خلاف بولنا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ میں نے سیاست میں آکر دیکھا کس طرح راتوں رات وفاداریاں تبدیل ہوتی ہیں۔ گھٹیا اور بے ہودہ الزام لگانے والے ابصار عالم کی مذمت کرتا ہوں، ابصار عالم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ نواز شریف تک جو پہنچ جاتا ہے اسے نوازا جاتا ہے، سعید الزمان صدیقی کا آخری وقت قریب تھا اس وقت نواز شریف نے انہیں گورنر سندھ بناکر نوازا۔ ابصار عالم صاحب نجی ٹی وی سے نکالے گئے، مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے ابصار عالم نواز شریف تک پہنچ گئے، نواز شریف نے ابصار عالم کو نوازا اور پیمرا چیئرمین لگا دیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔