اہم ترین تقرری کا معاملہ: ایک اہم شخصیت کی وزیر اعظم سے ملاقات

اہم ترین تقرری کا معاملہ: ایک اہم شخصیت کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق تقرری کے معاملے کو اتفاق رائے سے حل کرنے پر مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف شخصیات کی آج بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں تقرری کے معاملے کو اتفاق رائے سے حل کرنے پر مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سینئر پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف ،رانا ثناء اللہ ،اسحاق ڈار ،سعد رفیق سے مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک اہم شخصیت نے بھی وزیراعظم سے تھوڑی دیر پہلے الگ ملاقات کی۔ان ملاقاتوں اور وسیع تر مشاورت کا مقصد فوجی تقرری کے حوالے سے تمام امور کو خوش اسلوبی سے حل کرنا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین دن قبل بھی وزیر اعظم سے پنڈی سے اہم شخصیات نے ملاقات کی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی سے بھی بعض اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔