کالعدم جماعت کا احتجاج: اسلام آباد، پنڈی میں کئی سڑکیں بند

کالعدم جماعت کا احتجاج: اسلام آباد، پنڈی میں کئی سڑکیں بند

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔ جبکہ لاہور کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز سے معطل ہے. ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک ٹریفک کے لیے دونوں اطراف بند ہیں۔ نادرا چوک اور ایوب چوک ریڈ زون جانے اورآنےکے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر کیلئے نائتھ ایونیو استعمال کریں۔ فیض الاسلام اسٹاپ، مری روڈ پر سڑک ٹریفک کے دونوں اطراف سے بند ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو اسلام آباد ہائی وے پر موڑ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پی روڈ تک سوہان اسٹاپ پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہے۔ شہری متبادل طور پر فیصل ایونیو استعمال کریں۔

مری روڈکو مریڑ چوک سے فیض آباد تک کنٹینر لگا کربند کر دیا گیا ہے۔ مری روڈ پر کسی طرف سے بھی ٹریفک داخل نہیں ہوسکے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔