اعظم سواتی اڈیالہ جیل سے رہا

اعظم سواتی اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اسپیشل جج نے گذشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بغاوت پراکسانےکی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے ۔ ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ہی ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔