اداکارہ عینی جعفری کی 4سال بعد شوبز میں واپسی

اداکارہ عینی جعفری کی 4سال بعد شوبز میں واپسی
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ عینی جعفری چار سال کے بعد شوبز میں واپسی آئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر پوسٹ میں عینی جعفری نے لکھا کہ چار سال کے بریک کے بعد انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر میں بہت خوش اور پرجوش ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر بیک وقت میں نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی ہوں، اتنا وقت گزرنے کے باوجود فن کے لیے مجھ میں جو جذبہ ہے وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔