دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے ہیں۔ کھیل کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ ایڈن مارکرم 32، ریان ریکلٹن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹونی ڈی زورزی 55 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کھاتہ کھولے آصف آفریدی کا شکار بنے۔ ٹرسٹن سٹبس 68 جبکہ ویریرینے 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 60 اور ساجد خان نے 69 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

آصف آفریدی نے 42 رنز دے کر جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 10 وکٹوں پر 333 رنز بنا رکھے ہیں۔

Watch Live Public News