وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطالبے پرمحسن نقوی کا فوری ایکشن

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطالبے پرمحسن نقوی کا فوری ایکشن
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطالبے پرمحسن نقوی کا فوری ایکشن

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے مطالبے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر خیبرپختونخوا حکومت کو بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کے معاملے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا ہے۔ 

جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ میرسرفراز بگٹی نے وفاقی وزیرداخلہ سے درخواست کی کہ خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔

انہوں نے لکھا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان درکار ہے۔ عوامی تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئٹ پر ردعمل:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میر سرفزار بگٹی کی بلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سی ایم صاحب ڈَن۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکھا ہے کہ یہ بلٹ پروف گاڑیاں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے فوری طور پر بلوچستان بھیجی جائیں گی۔ 

اس معاملے کو سامنے لانے کیلئے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Watch Live Public News