دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 404 رنز بنا کر آؤٹ

دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 404 رنز بنا کر آؤٹ
کیپشن: دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 404 رنز بنا کر آؤٹ

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 404 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 404 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میچ میں پروٹیز کو 71 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ٹرسٹن سٹبس 89 جبکہ سینورن متھوسامی 72، کاگیسو ربادا نے 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کھیل کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ ایڈن مارکرم 32، ریان ریکلٹن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹونی ڈی زورزی 55 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کھاتہ کھولے آصف آفریدی کا شکار بنے۔ جبکہ ویریرینے 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6، نعمان علی نے 2، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 10 وکٹوں پر 333 رنز بنا رکھے ہیں۔

Watch Live Public News