کینیڈا میں بھارتی نژاد گینگ نے پنجابی گلوکار کو قتل کر دیا

کینیڈا میں بھارتی نژاد گینگ نے پنجابی گلوکار کو قتل کر دیا
کیپشن: کینیڈا میں بھارتی نژاد گینگ نے پنجابی گلوکار کو قتل کر دیا

 ویب ڈیسک: کینیڈا میں بھارتی نژاد گینگ نے پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

روہت گودارا نامی بھارتی نژاد گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے اور کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گلوکار کو نشانہ بنایا اور اسے ختم کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندرا سرن اور راہول راناو نے اپنے آن لائن پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر وہ سمجھ گیا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ اگلی بار ہم اسے ختم کردیں گے۔ اس کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ دیگر متاثرین بھی ہوسکتے ہیں۔

اس گینگ نے اپنے بیان میں حریف غنڈوں کی مدد کرنے والے تاجروں، بلڈرز اور دیگر کو بھی کھلا چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے افراد اور ان کے اہل خانہ کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ یہ ہے کہ تیجی کاہلوں پر روہت گودارا گینگ کے حریف گروپوں کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔ اس واقعے نے بین الاقوامی سطح پر پنجابی میوزک انڈسٹری اور کالعدم گروہوں کے درمیان تعلقات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Watch Live Public News