جہانیاں : سامان سے لوڈ ٹرک مسافر رکشہ پر گر گیا، 4 بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

جہانیاں : سامان سے لوڈ ٹرک مسافر رکشہ پر گر گیا، 4 بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) رکشہ سوار ملتان سے ٹبہ سلطان پور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں سامان سے لوڈ ٹرک مسافر رکشہ پر گر گیا  ،  حادثہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ  3 زخمی  ہوئے ہیں ۔

 جاں بحق میں 11 سالہ بشری، 9 سالہ عجوہ ، 8 سالہ بختاور، 45 سالہ آسیہ ، 6 سالہ حورین شامل  ہیں جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ رخسانہ، 2 سالہ علیمہ اور 2  سالہ سبحان شامل ہیں۔

رکشہ سوار ملتان سے ٹبہ سلطان پور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News