’پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں‘

’پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کے خلاف پوری کوشش کی گئی خطے میں تنہاکیا جائے، پاکستان ہر سازش کے بعد زیادہ کامیاب ملک بن کر ابھرا ہے. ہم لیڈ رول میں ہیں اور رہیں گے.

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 100منصوبے مختلف وزارتوں کے تحت شروع کیے جارہے ہیں، قیادت کے لیے ہمت،حوصلہ اور قسمت کا ہونا ضروری ہے، پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں، 20سال بعد سازشیں کرنے والے خاک چھان رہے ہیں.

فوادچودھری نے کہا اشرف غنی افغانستان سے رات کے اندھیرے میں فرار ہوئے، بدقسمتی سے3سال وزیراعظم رہنے والا بھی آج ملک سے فرار ہے، پاکستان نے بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات کی بات کی، وزیراعظم کے ویژن کے تحت ملک دنیا میں مزید طاقتوربن کرابھرا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔