وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ دورہ کے منسوخ ہونے کی سازش بھارت میں تیار ہوئی، اس کا آئی سی سی کو نوٹس لینا چاہیے. پاکستان کوففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، پاکستان کے خلاف وارفیئرجاری ہے، 18اگست2021میں فیس بک پراحسان اللہ احسان کے نام سے پوسٹ ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے کہ فیک نیوز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پوسٹ میں لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیاگیا ، تحریک لبیک کی تحریک کےدوران بھارت سےٹویٹس کی گئیں. پاکستان کو کوئی بھی تنہا نہیں کرسکتا، کوئی سمجھتا ہے کہ ٹیم جانے سےپاکستان تنہا ہوگا تو وہ عقل کا اندھا ہے،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں پہلےہی کہہ دیا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، آنے والے دن پاکستان کے ہیں، دنیا کی تمام ٹیمیں یہاں آئیں گی، بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی موقع نہیں چھوڑتا، ہمارے پڑوس میں بھارت کے66 کیمپ ختم ہونے پر وہاں ماتم برپا ہے، وزیراعظم عمران خان سے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج ملاقات کرے گا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ منسوخی پر دل برداشتہ کھلاڑیوں کو وزیراعظم لیکچر دیں گے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ وزیراعظم کو پی سی بی اور دورہ منسوخی کے حوالے سے پی سی بی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ جب تک انسان خود ہار نہیں مانتا، تب تک کوئی بھی اسے ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں وفاقی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب، کہا حکومت میں ہوتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں، 3سال میں جتنا سیکھا ہے اتنے کم عرصے میں زندگی میں نہیں سیکھا، پہلی ٹیم کرکٹ تھی اس سے دلچسپ تجربہ ہوا۔ پاکستان کا ہر الیکشن متنازع ہوجاتا ہے، ای وی ایم تمام مسائل کو حل کردے گا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے ای وی ایم کی مخالفت کررہے ہیں، اصل جنگ پنجاب کی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ آپ بار بار تبدیلیاں کر دیتے ہیں، 5سال بعد بار بار تبدیلیوں کو کوئی نہیں دیکھے گا، حکومت کی کارکردگی سے آئندہ بھی الیکشن جیتیں گے۔