واکی ٹاکی میں دھماکے،قطر ایئر لائن نےبڑی پابندی لگا دی

واکی ٹاکی میں دھماکے،قطر ایئر لائن نےبڑی پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر واکی ٹاکی اور پیجر لانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کےمطابق قطر ایئر نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگادی، قطر ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی ہے، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا۔

بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہوگی،پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہوگا۔

Watch Live Public News