ایران کا اردن کے ازرق ایئر بیس پر حملے میں 3 امریکی F-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کا اردن کے ازرق ایئر بیس پر حملے میں 3 امریکی F-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

(ویب ڈیسک ) ایران کے پاسداران انقلاب  نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے ازرق ایئر بیس پر حملے میں 3امریکی F-35 طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں ۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا ہے کہ قشم جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں( جس میں دو والدین اور ان کا ایک بچہ ہلاک ہوا) اس کی ایرو اسپیس فورس نے اردن کے ازرق ایئر بیس پر واقع ریمپ اور مینٹیننس شیڈ کو کئی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

 ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق، اس اڈے پر امریکی F-35 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب  نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں تین F-35 طیارے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے جبکہ مزید تین طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔اس حملے میں دشمن کے متعدد افسران، تکنیکی عملے اور دیکھ بھال کرنے والے اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

ایران پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ "ہمارا خطے میں بچوں کے قاتل فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں، جو رات کی تاریکی میں سوئے ہوئے معصوم خاندانوں کو بے رحمی سے نشانہ بناتی ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جدوجہد، اردن کے ساتھ مل کر، اس وقت تک جاری رہے گی جب تک "اسلامی سرزمینوں سے آخری امریکی قابض کو نکال نہیں دیا جاتا۔"

Watch Live Public News