پی ٹی آئی کے487 متحرک کارکنوں،رہنماؤں کی نظر بندی کےاحکامات کینسل

پی ٹی آئی کے487 متحرک کارکنوں،رہنماؤں کی نظر بندی کےاحکامات کینسل
کیپشن: پی ٹی آئی کے487 متحرک کارکنوں،رہنماؤں کی نظر بندی کےاحکامات کینسل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسہ کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کارکنوں کی نظر بندی کےاحکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کئے تھے۔

30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کئے گئے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی۔

پولیس نے جلسہ کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا، نظربندی کے احکامات واپس لئے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔

Watch Live Public News