اداکارہ میرا سیٹھی نے طلاق کی تصدیق کر دی

اداکارہ میرا سیٹھی نے طلاق کی تصدیق کر دی
کیپشن: اداکارہ میرا سیٹھی نے طلاق کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی طلاق مارچ 2023 میں ہو چکی تھی اور اس واقعے کو دو سال گزر چکے ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا سیٹھی نے بتایا کہ طلاق کے بعد وہ ڈرامہ "کچھ ان کہی" کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں، جس سے اس مشکل وقت سے نکلنے میں مدد ملی۔

انہوں نے اداکارہ سجل علی اور آصف رضا میر کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

میرا سیٹھی نے معاشرے میں طلاق یافتہ خواتین سے متعلق رویّوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "اب حالات بدلے ہیں، طلاق پر کھل کر بات ہوتی ہے، لیکن اس کے بعد کی جذباتی تکلیف اور شناخت کا بحران اب بھی موجود ہے۔"

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں کیے گئے ایک ڈرامے میں ان کا ڈائیلاگ تھا: " طلاق یافتہ عورت معاشرے کیلئے کانٹا بن جاتی ہے"، اور کہا کہ خوشی ہے کہ اب ایسا نہیں رہا۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی 2019 میں اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

Watch Live Public News