ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے بھارتی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کہ ہر طرف اندھیر نگری ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی، لیکن بھارت سے بار بار شکست قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے پی سی بی کے معاملات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین، چار سال سے پی سی بی کے معاملات ٹھیک نہیں، انہیں میرٹ پر کام کرنا چاہیے، نہ کہ سفارش پر۔ قوم کی نظریں اسکرین پر ہوتی ہیں، مگر شکست کا سامنا مسلسل ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان کا مصافحہ نہ کرنا اور ان کی تقریر مایوس کن تھی۔ شیر افضل مروت نے واضح کیا کہ آپ کھلاڑی ہیں، گیم کھیلیں، سیاست نہ کریں۔ سیاست سیاست دانوں کا کام ہے۔