حکومت کا پاک سعودی دفاعی معاہدہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 

حکومت کا پاک سعودی دفاعی معاہدہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے،جس میں  اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی۔اس دوران  وزیر دفاع خواجہ آصف پالیسی بیان دیں گے۔

خیال رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 18 ستمبر کو ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط ہوئے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

Watch Live Public News