لاہور (پبلک نیوز) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے کُل 17 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ 13 اضلاع میں سکول پہلے سے بند جبکہ آج اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور بھکر میں بھی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے باقی اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ان کیا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔ کسی بھی قیمت پر طلبا، اساتذہ و والدین کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔