گوگل کے سربراہ کی سالانہ آمدنی کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

گوگل کے سربراہ کی سالانہ آمدنی کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کی سالانہ آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی حکومت کے پاس جمع کرائی گئی ریگولیٹری فائلنگ سے انکشاف ہوا کہ گوگل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندر پچائی کی سالانہ تنخواہ تو 20 لاکھ ڈالرز ہے مگر 2022 میں ان کی آمدنی 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہی۔ سندر پچائی کو 2022 میں الفابیٹ نے 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز حصص کی شکل میں دیے جبکہ باقی رقم دیگر مراعات کی صورت میں دی گئی۔اس کے علاوہ گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی سکیورٹی کے لیے بھی کمپنی نے 60 لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔ اس میں حیران کن بات یہ ہے کہ 2021 میں سندر پچائی کو صرف 63 لاکھ ڈالرز دیئے گئے تھے، جس کا مطلب ہے کہ صرف ایک سال میں انکی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ان کی آمدنی الفابیٹ کے دیگر عہدیداران کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ سندر پچائی کی آمدنی سے متعلق انکشاف اس وقت ہوا جب الفابیٹ کی جانب سے کچھ عرصے قبل اقتصادی مشکلات کا جواز بنا کر 12 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا گیاتھا۔اس وقت سندر پچائی نے ایک ای میل میں کہا تھا کہ وہ ان فیصلوں کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں جو موجودہ خراب حالات کا باعث بنے۔ خیال رہے کہ سندر پچائی نے 2004 میں پراڈکٹ منیجمنٹ کے شعبے میں نائب صدر کی حیثیت سے گوگل میں شمولیت اختیار کی تھ۔اس کے علاوہ وہ گوگل کروم براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی ٹیم کی سربراہی بھی کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2015 میں انہیں گوگل سرچ انجن کا سی ای او بنایا گیا تھا جبکہ 2019 میں سندر پچائی کو الفابیٹ کا سربراہ بنا دیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔