بچوں سے زیادتی کی ویڈیواورتصاویرشئیر کرنےوالادرندہ گرفتار

بچوں سے زیادتی کی ویڈیواورتصاویرشئیر کرنےوالادرندہ گرفتار
کیپشن: بچوں سے زیادتی کی ویڈیواورتصاویرشئیر کرنےوالادرندہ گرفتار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حسن امین کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم قابلِ اعتراض تصاویر کی آڑ میں بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ملزم متاثرین سے رقم کا تقاضا بھی کر رہا تھا۔

ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ واٹس ایپ، فیس بک اور مختلف ویب سائٹ پر شئیر کیں، ملزم نے متعدد سوشل میڈیا اکاونٹ بنا رکھے تھے، ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فون، قابل اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات برآمد کر لئے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔